یونائیٹڈ ایئر لائن کے سربراہ سمیت تین اعلیٰ عہدیدار عہدوں سے برطرف

یونائیٹڈ ایئر لائن کے سربراہ سمیت تین اعلیٰ عہدیدار عہدوں سے برطرف

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی یونائیٹڈ ایئر لائن کے سربراہ سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی یونائیٹڈ ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو جیف سمیسک اور دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فارغ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک حکومتی سطح پر ان افراد کی برطرفی کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر