عالمی برادری شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ دے: ایرانی صدر

عالمی برادری شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ دے: ایرانی صدر

تہران(آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ شام میں جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ دارالحکومت تہران میں آسٹریا کے صدر ہینز فشر کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں شام میں قیامِ امن اور جمہوریت کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تووہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شامی حزبِ اختلاف کی جانب سے صدر بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی جیسے مطالبات کے بجائے شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ مرکوز کرے۔ یاد رہے کہ ایران شامی صدر اسد کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔

مزید : عالمی منظر