میڈیا ورکر کا قتل!

میڈیا ورکر کا قتل!

بہادر آباد کراچی کے علاقہ میں جیو ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ ہوا اور فائرنگ کر کے ٹیکنیکل انجینئر سید ارشد جعفری کو قتل اور ڈرائیور انیس چوہان کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس، عینی شاہدین اور ٹی وی انتظامیہ نے اسے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا کہ فائرنگ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر نہ تو یہ پہلا حملہ ہے اور نہ ہی پہلا قتل، اس سے پہلے بھی بیسیوں کارکن جانیں قربان کر چکے۔ یہ بہت ہی افسوسناک اور قابلِ مذمت سانحہ ہے، جو انتظامیہ کی ذمہ داریوں کا پول کھول دیتا ہے۔ کراچی اور سندھ کی انتظامیہ کو اس واردات کا سراغ لگا کر ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ ٹی وی انتظامیہ اور حکومت دونوں کا فرض ہے کہ مقتول کے ورثا کا خیال کریں، ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مزید : اداریہ