فلم’’سپیکٹر‘‘ کا گانا20منٹ میں لکھا،سیم سمتھ

فلم’’سپیکٹر‘‘ کا گانا20منٹ میں لکھا،سیم سمتھ

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ گلوکار سیم سمتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم’’سپیکٹر‘‘ کا گانا20منٹ میں لکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ گلوکار سیم سمتھ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم’’سپیکٹر‘‘ کے گانے کے بول انہوں نے 20منٹ میں تحریر کئے ہیں۔ سپیکٹر جیمز بانڈ سلسلے کی نئی فلم ہے اور یہ فلم کا ٹائٹل گانا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سیم مینڈز اور پروڈیوسر باربرا بروکلی کو گانا کے بول بے حد پسند آئے ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ مداح بھی یہ گانا پسند کریں۔ فلم 6نومبر کو امریکا جبکہ20 نومبر کو بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر