سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم’’ہیرو‘‘ کل ریلیز ہو گی

سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم’’ہیرو‘‘ کل ریلیز ہو گی

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کنگ خان شاہ رخ خان سے گلوکاری میں بہتر ہیں۔سلمان خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم’ ’ہیرو‘‘ میں ایک گانا’’میں ہوں ہیرو تیرا‘ گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔فلم ’’ہیرو‘‘ (کل)11 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایت نکہیل ایڈوانی نے دی ہے ۔

جس میں اداکار سورج پنچھولی اور اتھیا شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر