میڈم سنگیتا کی نئی فلمکا میوزک مکمل ، شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا

میڈم سنگیتا کی نئی فلمکا میوزک مکمل ، شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا
میڈم سنگیتا کی نئی فلمکا میوزک مکمل ، شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر میڈم سنگیتا کی نئی فلم کا میوزک مکمل ہو گیا ہے اورشوٹنگ کا آغاز جلدہوگا۔اس فلم میں دانش تیمور کے مقابل عینی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا پہلا سپل 29ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔یاد رہے کہ فلم ’’رانگ نمبر‘‘کی بے مثال کامیابی کے بعد دانش تیمور فلم میکرز کی فرسٹ چوائس بن گئے ہیں جبکہ عینی کی یہ دوسری فلم ہے انہوں نے اس سے قبل جمشید جان محمد کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’’سوال سات کروڑ ڈالر کا‘‘میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم ’’سوال سات کروڑ ڈالر کا‘‘ میں ان کی پرفارمنس کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عینی فلم انڈسٹری میں ایک حسین اضافہ ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔

مزید : کلچر