فلم’’منٹو‘‘کا مقامی سنیما میں پریمیئر ،معروف شوبز شخصیات کی شرکت

فلم’’منٹو‘‘کا مقامی سنیما میں پریمیئر ،معروف شوبز شخصیات کی شرکت
 فلم’’منٹو‘‘کا مقامی سنیما میں پریمیئر ،معروف شوبز شخصیات کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم’’منٹو‘‘کا پریمیئرشو گزشتہ روز مقامی سنیما میں منعقد ہوا جس میں شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی اس شو میں شرکت کرنے والوں میں عرفان کھوسٹ،سرمد سلطان کھوسٹ،ثانیہ سعید،راشد محمود،حمیرا ارشد،احمد بٹ،کامران مجاہد،ارون ظفر،نور،ولی حامد علی خاں،جاناں ملک ،نور الحسن،ڈاکٹر اعجاز وارث اور میشا شفیع کے نام نمایاں ہیں۔پریمیئر میں شرکت کرنے والوں کے مطابق ’’منٹو‘‘سرمد سلطان کھوسٹ کی ایک بہترین کاوش ہے ہم سب اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فلم کو بڑی محنت اور لگن سے بنایا ہے اس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ دیکھنے والے کریں گے۔میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت اور ایمانداری سے انجام دیا ہے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردارون کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔اس فلم کا ٹائٹل رول میں نے ادا کیا ہے میں اپنے کردار کے ساتھ کس حد تک انصاف کرنے میں کامیاب ہوا ہوں یہ تو فلم بین ہی بہتر طور پر بتا سکیں گے لیکن میں نے اس کو بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی اور اس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید : کلچر