مادھوری بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اقوام متحدہ کی مہم کی سفیر بن گئیں

مادھوری بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اقوام متحدہ کی مہم کی سفیر بن گئیں
 مادھوری بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اقوام متحدہ کی مہم کی سفیر بن گئیں

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئی ہیں۔ وہ میڈیا اور ریڈیو سٹیشن سے اپیل کرتی ہیں کہ اس حوالہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان قطروں کو پینے سے محروم نہ ہوجائے اور پولیو کا شکار نہ ہوجائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور ماں وہ خود بھی بچوں کی صحت کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور لوگوں سے بھی یہی کہیں گئی کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزید : کلچر