بنگلہ دیش کالج برائے فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد کا لاہور سینٹرکا دورہ

بنگلہ دیش کالج برائے فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد کا لاہور سینٹرکا دورہ

لاہور(پ ۔ر)بنگلہ دیش کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد نے صدر بی سی پی ایس پروفیسر سناورحسین کی سربراہی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سینٹرکا دورہ کیا۔جس میں سابق صدربی سی پی ایس پروفیسر محمودحسن،سیکرٹری بی سی پی ایس پروفیسر ایم ڈی عبدالجلیل چوہدری،پروفیسر ٹی آئی ایم عبدللہ الفاروق،پروفیسرایم ڈی عزیزالقہار،پروفیسرایم ڈی مرغوب حسین،پروفیسر عبدالقادر خان،پروفیسر ایم ڈی نذرالاسلام اورمسزفرزانہ نسرین شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کونسل اور عہدیداروں سے باہمی دلچسپی کے امورپرمیٹنگ کی۔جس میں خطے میں طبی تربیتی معیار کی بلندی ،شفاف امتحانی نظام اورتربیتی کورس سمیت دیگر امور شامل تھے۔صدر بنگلہ دیش کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر سناور حسین نے صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ظفراللہ چوہدری اور کونسل ممبران کا بنگلہ دیش کے طبی تربیتی نظام کے معیار کی بلندی کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پرفیسر محمود حسن نے بنگلہ دیش کے شعبہ صحت میں ہونے والی حالیہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا اگرچہ بنگلہ دیش اس مقصد میں معیار حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے تا ہم سی پی ایس پی کی بین الاقوامی کارکردگی سے استفادہ حاصل کیا جائیگا۔

اور باہمی تعاون سے خطہ کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں۔ صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان پروفیسرظفراللہ چوہدری نے اس موقع پر خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سی پی ایس پی ایک بڑا بھائی ہونے کی نسبت سے ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلہ میں تعاون اور سرپرستی جاری رکھے گا۔سینئر نائب صدر خالد مسعود گوندل نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی اور ریجنل سنٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر سی پی ایس پی کونسل ممبران پروفیسر نقیب اللہ اچکزئی،پروفیسر سید خالد احمد اشرفی،پروفیسر میجر جنرل سلمان علی،پروفیسر محمد شعیب شفیع،پروفیسر محمد اصغر بٹ،پروفیسر عبدالرزاق شیخ،پروفیسر ناصر سعید،پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر عامر زمان خان اور پروفیسر ارشاد وحید بھی شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4