ایوان کارکنان میں جنگی ترانے/نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ آج ہوگا
لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریباتِ یوم دفاع کے سلسلے میں آج جمعرات10ستمبر کو ساڑھے دس بجے صبح تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین جنگی ترانے/نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہورہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔