تعلیمی اداروں میں اردوزبان کو نافذ کیا جائے، محمد راشد علی

تعلیمی اداروں میں اردوزبان کو نافذ کیا جائے، محمد راشد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اردوزبان کو نافذ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کا اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا حکم خوش آئند ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب جلد از جلد اس فیصلے کے اطلاق کے لئے اقدامات کرے ۔پاکستان کو بنے ہوئے ستر سال کاعرصہ گزر گیا لیکن اردو اور انگریزی میڈیم کے جھگڑوں سے ہماری قوم جان نہیں چھڑوا سکی حالانکہ قومی زبان اردو ہی پاکستان کی پہچان ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھی اردو زبان کو نافذ کیا جائے تاکہ ترقی کا سفر مزید تیزی کے ساتھ طے کیا جا سکے۔ جامعات میں تحقیقاتی کام کوبھی اب اردو زبان میں منتقل کیا جائے اورنئی تحقیق کے لئے تعلیمی اداروں میں اردو زبان کو اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی اداروں کو بھی اس زبان کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اپنی مادری زبان میں جدید علوم سے بہرہ ور ہو سکے ۔