سردار گوپال سنگھ چاولہ پی ایس جی پی سی کے منتخب جنرل سیکرٹری ہیں، سردار شام سنگھ

سردار گوپال سنگھ چاولہ پی ایس جی پی سی کے منتخب جنرل سیکرٹری ہیں، سردار شام ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے بھارت کے اخبار ٹائمزآف انڈیا میں کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ کو عہدے سے ہٹانے کی شائع ہونے والی خبرکی شدید مذمت اور تردید کی ۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کی اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار گوپال سنگھ چاولہ PSGPCکے منتخب جنرل سیکرٹری ہیں اور وہ اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4