طارق فیاض کھوکھر کی ساتھیوں کے ہمراہ سینٹرل جیل میں اسلم پرویز سہوترا سے ملاقات

طارق فیاض کھوکھر کی ساتھیوں کے ہمراہ سینٹرل جیل میں اسلم پرویز سہوترا سے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)اقلیتی محاذ برائے مساوی حقوق کے چیرمین فیاض کھوکھر اور کیتھولک کے نمائندہ طارق فیاض کھوکھر ایڈووکیٹ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سینٹرل جیل لاہور میں یوحنا آباد چرچز بم دھماکوں کے سہولت کاروں کے شعبہ میں شرپسندوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے دو افراد نعیم اور بابر کے مقدمہ قتل میں سیاسی انتقام کی غرض سے ملوث کئے گئے مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا سے ملاقات کی۔اِس موقع پر MMPپنجاب کے صدر ولیم جاوید اور ہیومن لبریشن کمیشن پاکستان کے سینئر وائس چیرمین پاسٹر رزاق یشوع اور MMPکے رہنما آفتاب گِل موجود تھے۔فیاض کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلم پرویز سہوترا کو حکومت میں غیر آئینی طور پر الیکشن کے ذریعے موجود اقلیتوں کے نمائندوں نے سلیکشن نہیں الیکشن چاہیے کی تحریک چلانے اور بے گناہ مسیحیوں کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے پر سزا کے طور پر سیاسی انتقام لینے کے لیے اِس مقدمہ میں ملوث کیا ہے۔

۔جبکہ اُن کی دورینہ سیاسی جدوجہد میں آج تک کوئی سولہ MPOکے تحت مقدمہ درج نہیں ہوا اور یقین دلایا کہ اقلیتی محاذ حکومت اِس انتقامی سوچ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلم پرویز سہوترا سمیت اِس مقدمہ میں ملوث کئے گئے تمام بے گناہ مسیحیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4