سول کورٹ مسجد بلاک میں 14ایڈیشنل سیشن ججوں کو مستقل کمرے الاٹ

سول کورٹ مسجد بلاک میں 14ایڈیشنل سیشن ججوں کو مستقل کمرے الاٹ

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادرعلی خان نے سول مقدمات کی سماعت کے لئے سول کورٹ مسجد بلاک میں 14ایڈیشنل سیشن ججوں کو مستقل کمرے الاٹ کردیئے۔سول کورٹ میں سول ججوں کے فیصلوں کی اپیلوں کے لئے سائلین اور وکلا کو سیشن کورٹ آنا پڑتا تھا جس سے ان کو پریشانی اٹھانا پڑتی تھی۔اس صورتحال کے پیش نظر سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے 14ایڈیشنل سیشن ججوں کو سول کیسوں کی اپیلوں کی سماعت کے لئے سول کورٹ مسجد بلاک میں 14کمرے الاٹ کردیئے ہیں جہاں پر ایڈیشنل سیشن ججوں نے بیٹھنا شروع کردیا ہے،جن ایڈیشنل سیشن ججوں کو سول کورٹ میں کمرے الاٹ کئے گئے ان میں ایڈیشنل سیشن جج میاں خادم حسین ، حسنین قادر، انجم رضا سعید، عابد رضوان عابد، جاوید اقبال وڑائچ، محمد سلمان، جاوید اکرم بیٹو، سرفراز علی، رائے محمد خان، وسیم احمد، محمد ریاض بھٹی، عائشہ خالد، مسعود احمد وڑائچ اور غلام عباس شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4