اسحاق ڈار کے ٹیکسوں نے تاجروں کا جیناحرام کر دیا،فرخ مون

اسحاق ڈار کے ٹیکسوں نے تاجروں کا جیناحرام کر دیا،فرخ مون

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما اورممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ٹیکسوں نے تاجربرادری کا جینا حرام کردیا ہے حکومت کے آئے روز ٹیکسوں کیوجہ سے تاجربرادری خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں اورکتنے دکھ کی بات ہے کہ تاجر برادری پچھلے دوماہ سے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اورحکمران اقتدارکے نشے میں مست ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ بینک سے اپنی ہی رقم نکلوانے پر0.3 فیصدٹیکس کٹوتی اسحاق ڈارکا جگا ٹیکس ہے جودنیا کے کسی بھی ملک میں رائج نہیں ۔

فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کی کامیاب ہڑتال تاجروں کا گلا دبانے والی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے ،حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پرتاجربرادری سے بھتہ لے رہی ہے جوکسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپراسحاق ڈارکے ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پربھتے کوختم کرنے کا اعلان کرے اوراپنے چہیتے وزیرخزانہ کوتاجروں کا معاشی قتل کرنے سے روکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4