ضرب عضب آپریشن ملکی خوشحالی کا اہم سنگ میل ہے،افتخار حسین

ضرب عضب آپریشن ملکی خوشحالی کا اہم سنگ میل ہے،افتخار حسین

لاہور( پ ر) ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدر افتخارحسین نے پاک فوج کو پاکستان کے تحفظ کی ضامن جبکہ آپریشن ضرب عضب کو قوم کا عزم امن اور ملکی ترقی و خوشحالی کی جانب اہم ترین سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے آفیسرز اور جوان اصل میں ہمارے قومی ہیرو ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ یوم دفاع پاکستان‘‘ کے موقع پر پوری قوم نے جس یکجہتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی ۔

نہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ‘ پاک فوج وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ‘ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرکے اسے امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لئے افواج پاکستان کے افسران اور جوان اپنی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں شہیدوں کی یہ قربانیاں ہی دراصل قوم کی حیات ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4