ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،ساڑھے پانچ سو ٹریفک واردن ،8سپیشل اسکواڈ نے ڈیوٹی دی

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،ساڑھے پانچ سو ٹریفک واردن ،8سپیشل اسکواڈ نے ڈیوٹی دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 4ڈی ایس پیز کی نگرانی میں8سپیشل اسکواڈجبکہ اضافی550ٹریفک وارڈنزنے ڈیوٹی دی۔ سیس ٹی اوطیب حفیظ چیمہ خود بھی ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہے ۔ سی ٹی اونے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران ایس پی سٹی محمد آصف صدیق اور ایس پی صدرنداعمر چٹھہ سمیت تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ فوری اپنے علاقوں میں ٹریفک کے مناسب انتظامات رکھیں۔اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔سی ٹی او نے جناح ہسپتال ،جنرل ہسپتال ،فاطمہ میموریل ہسپتال،میوہسپتال ،سروسزہسپتال اور گنگا رام ہسپتال کے گردونواح کابھی دورہ کیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے اختتام تک اپنے اپنے سرکل میں پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ ٹریفک کی بہتری اورشہریوں کی سہولت کیلئے مزید نفری کی ضرورت ہو تو ڈی ایس پی نفری لے سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی