فیکٹری ایریامیں پولیس کا چھاپہ،فیکٹری سے پتنگیں اور چرخیاں برآمد

فیکٹری ایریامیں پولیس کا چھاپہ،فیکٹری سے پتنگیں اور چرخیاں برآمد

لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ شریف مارکیٹ والٹن روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں پولیس نے چھاپہ مار کرلاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں چرخیاں و دیگر سامان برآمد کرکے دو ملزمان صدام اور اشرف کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر شیخ حماد اختر کے مطابق اطلاع ملی کہ ایک فیکٹری میں پتنگیں اور ڈور تیار کی جاتی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کرکے سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔

مزید : علاقائی