منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

کوٹلی لوہاراں (نامہ نگار)انسداد اسلحہ و منشیات مہم کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اے ایس پی سید علی نقوی نے ایس ایچ او گلزارخان کے ہمراہ چھاپے مار کر کوٹلی لوہاراں مغربی کی سیماں بی بی سے 1120گرام چرس ،پنوں وال کے محمد شاہد سے 1130گرام چرس ،قمر عبا س سے 30بور پسٹل، غلام شبیر سے 1250گرام چرس ،شبیر مسیح سے 8لیٹر شراب بمعہ چالو بھٹی ،شاہد ندیم سے 4لیٹر شراب بمعہ چالو بھٹی،کاشف عرف کالے شاہ سے 240گرام چرس اور شعمون مسیح سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے منشیات فروشوں و دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی اہل علاقہ نے اے ایس پی سید علی نقوی اورایس ایچ او گلزار خان کی کاوشوں کا سراہا ہے۔

مزید : علاقائی