روزنامہ ’’پاکستان‘‘کرائم سیل کے اعزاز پر بہترین کارکردگی ایوارڈز کی تقریب

روزنامہ ’’پاکستان‘‘کرائم سیل کے اعزاز پر بہترین کارکردگی ایوارڈز کی ...

لاہور(کرائم سیل) روزنامہ پاکستان میں کرائم رپورٹرز کی بہترین کارکردگی پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی نے کی اور مہمان خصوصی ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف تھے۔تقریب میں روزنامہ پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر قدرت اللہ چوہدری،ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر،ڈائریکٹر مارکیٹنگ عتیق الزمان بٹ،انچارج کرائم سیل شہباز اکمل جندران،چیف رپورٹر جاوید اقبال، نیوز ایڈیٹر عباس تبسم اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سی سی پی لاہور کے ترجمان نایا ب حیدر اور ڈی آئی جی آپریشن کے ترجمان سید حماد رضا نے شرکت کی۔تقریب میں کرائم سیل کے تمام رپورٹرز میں کارکردگی کے حوالے سے ایوارڈ تقسیم کیے گئے اور نقد رقم کا اعلان بھی کیا گیا۔تقریب میں روز نامہ پاکستان کے سنئیر رپورٹر زاہد علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا،بہترین کارکردگی پر شعیب بھٹی کو بیسٹ کرائم رپورٹر،ملک خیام رفیق کو موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ،بلال چوہدر ی کو امرجنگ رپورٹر کے ایوارڈٖ سے نواز دیا گیا۔روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی،گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹرقدرت اللہ چوہدری،ڈی آئی جی حید اشرف اورترجما ن سی سی پی او نایاب حیدر کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔تقریب کے اختتام پرروز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی نے اچھی کارکردگی پر انچارج کرائم سیل شہباز اکمل جندران اور تمام کرائم رپورٹر کی تعریف کی اورخواہش کا اظہار کیا کہ روز نامہ پاکستان میں اس طرح کی تقریبات جاری رکھی جائیں گی اور اچھی کارکردگی کے حامل رپورٹرز کو تعریفی اسناد اور نقدی انعامات سے نوازا جائے گا اور روز نامہ پاکستان کرائم کی دنیا میں اپنا تحقیقی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ڈی آئی جی حید ر اشرف نے کرائم کی اچھی کوریج اور روز نامہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روز نامہ پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی اور تحقیقی رپورٹنگ کی ہے جس سے پولیس ڈٖیپارٹمنٹ کیلئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں اور انویسٹی گیشن کی راہ ہموار کی جاتی ہے۔امید ہے کہ روز نامہ پاکستان تحقیقی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مزید : علاقائی