چوروں نے موٹرسائیکل ڈیلر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

چوروں نے موٹرسائیکل ڈیلر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار )تھانہ سٹی کے علاقہ ڈیفنس ویو کالونی میں نامعلوم چور موٹر سائیکل ڈیلرکے گھر سے نقدی ،20تولہ طلائی زیورات ودیگرقیمتی پارچہ جات چوری کرکے لے گئے۔ تاحال سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ویو کے رہائشی موٹر سائیکل ڈیلرتاجر ساجد رشید گوریجہ نے تھانہ سٹی پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل نامعلوم چور اس کے گھر واقع 234مین روڈ ڈیفنس ویو لاہورروڈ میں 6ستمبر کی شام کو داخل ہو کر گھر کی الماریوں اور کمروں کے تالے توڑ کر سیف الماری سے 20تولے طلائی زیورات اڑھائی لاکھ روپے نقدی ، لیپ ٹاپ ، ڈیڑھ لاکھ کا قیمتی کیمرہ لاکھوں روپے قیمتی سامان پارچہ جات چور ی کرکے لے گئے ۔ تاحال تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تاجر راہنماساجد رشید گوریجہ نے ڈیفنس ویو کالونی میں آئے روز ہونے والی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، سی پی او سے نوٹس کا مطالبہ ۔

مزید : علاقائی