ڈسکہ:ستراہ پولیس نے کار چھیننے والا سات رکنی ’’مانو گینگ‘‘ گرفتار کر لیا

ڈسکہ:ستراہ پولیس نے کار چھیننے والا سات رکنی ’’مانو گینگ‘‘ گرفتار کر لیا

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کی زیر نگرانی تھانہ ستراہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے کار چھیننے والے سات رکنی امان اللہ عرف مانو گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں رو پے مالیت کی گاڑیاں ،نقدی اور قیمتی موبائل فون برآمد کر لیئے ۔ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ عبدالقیوم گوندل نے گذشتہ روز ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملزمان نے 18جنوری کو محمد عارف سے 90ہزار نقدی ،موبائل فون،23جون کو ائیر پورٹ سے واپسی پر بڈھا گورائیہ روڈ پر ایک فیملی سے ڈاکوؤں نے گاڑیXLIنمبریLZA-8699 طلائی زیورات ،24جولائی کو ملزمان نے مظفر خاں (صحافی ) جو کہ فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا ملزمان نے گاڑی نمبریLRM/4466ہنڈا سٹی ،5لاکھ رو پ اور تین عدد قیمتی موبائل فون ،29اگست کو ملزمان نے کوٹلی نرگٹ سے مختار احمد کے گھر سے باہر کھڑی گاڑی XLIنمبریLEB/3108 چرا لے گئے کار چوری اور ڈکیتی کی پے درپے ہو نے والی وارداتوں پر ڈی پی او رائے اعجاز احمد اور ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل نے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیئے محمد زمان ایس ایچ او ستراہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم جس میں پرویز خاں سب انسپکٹر ،غلام حیدر اے ایس آئی و دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب و روز محنت کر کے ان وارداتوں میں ملوث امان اللہ عرف مانو گینگ کے ممبران سہیل ولد سلیم ساکن شیخوپورہ ،انور ولد حرمت ساکن بھڑتھانوالہ ،شرافت ولد نذیر ساکن لاہور ،امان اللہ عرف مانو،ثناء اللہ خاں ،عنایت اللہ ،تہمان خان ساکن میانوالی ،کو گرفتار کر کے ان کے قوبضہ سے 2عدد گاڑیاں XLIایک عدد گاڑی ہنڈا سٹی ،4عدد موبائل ،نقدی مبلغ 4لاکھ رو پے 4عدد پسٹل 30بور اور ایک عدد رائفل 244بور برآمد کر لیں پریس کانفرنس کے دوران مقامی صحافی اورڈی ایس پی نے مسروقہ گاڑیوں کی چابیاں ان کے مالکان کے سپرد کیں ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد نے ایس ایچ او تھانہ ستراہ اور اس کی ٹیم کے متذکرہ بالا کواچھی کارکردگی کے صلہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقدانعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی