مال روڈ انڈر پاس پر موٹر سائیکل رکشہ کو آگ لگ گئی ،ڈرائیور زخمی

مال روڈ انڈر پاس پر موٹر سائیکل رکشہ کو آگ لگ گئی ،ڈرائیور زخمی

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر ہو گیا ،جبکہ ایک شخص جل کر زخمی بھی ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق مال روڈ انڈر پاس پر موٹر سائیکل رکشہ کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شفیق زخمی ہو گیا جس کی ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔مناواں میں رحمت کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : علاقائی