صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم سیل )شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چو ہنگ کے علا قہ میں حا جی صا دق کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے داخل ہو کر خو اتین سے گن پو ائنٹ پر 6لا کھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور گھریلو قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ڈیفنس اے کے علا قہ زیڈ بلا ک میں اقبا ل بشیرکے گھر ڈاکوؤں نے گھس کر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 2لا کھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لیے ، مصطفی ٹاؤن میں مبشر ہ حمید اور اس کی فیملی سے 1لاکھ50ہزار روپے مالیت کی نقدی وو موبائل اور لیپ ٹاپ ، اقبا ل ٹا ؤ ن میں نو ید وڑائچ سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اکبر ی گیٹ میں عمر سے 2لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل ،کا ہنہ میں رشید سے 90ہزار روپے ،لا ڑ ی اڈہ میں اکبر سے 30ہزار روپے اور مو با ئل ،سو ل لا ئن کے علا قہ ایجر ٹن روڈ میں ڈاکٹر وقا ص اوراس کی فیملی سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل چھین لیا ۔چوروں نے نو اب ٹاؤن میں الیا س ،ما ڈل ٹا ؤ ن میں نذ یر احمد ،فیصل ٹا ؤ ن ارشا د ،سول لائن میں ار سلا ن کی گاڑیاں جبکہ رائیونڈ میں مظفر، ما ڈل ٹاؤن میں عا رف ،سبزہ زار میں مر زا عثما ن ،گرین ٹاؤن میں خر م گھمن ،کاہنہ میں سعید احمد،ٹبی سٹی میں عر فا ن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔