بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورا کرے گا

بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورا کرے گا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آج جمعرات کوسندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے وفود شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج جمعرات کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے مدعو کیا ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کریں گے ۔اجلاس میں پارلیمنٹ کی نمائندہ جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر بھی شریک ہوں گے ۔

مزید : صفحہ اول