ہسپتالوں کی مبینہ نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر آگئے

ہسپتالوں کی مبینہ نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر آگئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ہسپتالوں کی نجکاری کر کے این جی اوز کے حوالے کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر آگئے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ حکومت کو ہسپتال ٹھیکیداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے اور نجکاری کا فیصلہ کل واپس لیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے شہر کی اہم شاہراہوں ،مال روڈ ،جیل روڈ ،فیروز پور روڈ ،کینال روڈ سمیت بڑی سڑکوں پر دھرنے دیئے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں ،قبل ازیں ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور ز اور ان ڈورز میں فرائض سر انجام نہ دیئے جس سے مریض دن بھر خوار ہوتے رہے ینگ ڈاکٹرز کے ڈیوٹی سے چلے جانے کے بعد سینئر ڈاکٹروں نے آپریشن ملتوی کر دیئے دوسری طرف ایپکا نے تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کر دی اورسڑکوں پر نکل آئے اور سول سیکریٹریٹ کے سامنے مرکزی دھرنا دیا ڈاکٹروز اور ایپکا کی ہڑتالوں ،دھرنوں اور کے باعث شہر بھر کی بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام رہی مختلف دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد بٹ ،ڈاکٹر عامر بندیشہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالون کو ٹھیکداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ہسپتال بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول