سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا16رکنی وفد نئی دہلی پہنچ گیا

سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا16رکنی وفد نئی دہلی پہنچ گیا

لاہور/نئی دہلی ( اے این این ) بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا16رکنی وفد نئی دہلی پہنچ گیا،وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کر رہے ہیں،پاکستانی وفد 12ستمبر تک بھارت میں قیام کرے گا،بی ایس ایف کے ساتھ سرحدی امور،انسداد منشیات سمگلنگ سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں پاکستان کا 16رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچا ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق وفد 12ستمبر تک نئی دہلی میں بھارتی سیکیورٹ فورسز کے حکام سے مذاکرات کرے گا ، ملاقات میں بارڈر منیجمنٹ سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی ، پاکستانی وفد فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھائے گا ، مذاکرات میں بارڈر کے راستے ہونے والی منشیات سمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات چیت ہو گی ، ملاقات میں غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو با حفاظت واپسی کا معاملہ اٹھا یا جائے گا ۔ وفد میں پنجاب ، سندھ رینجرز ، وزارت داخلہ ، سروے اٰف پاکستان اور انسداد منشیات فورس کے نمائند ے بھی شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ اول