ادارے مضبوط کرنیکی ضرورت ہے ، الیکشن کمیشن اراکین عزت سے مستعفی ہو جائیں ، خورشید شاہ

ادارے مضبوط کرنیکی ضرورت ہے ، الیکشن کمیشن اراکین عزت سے مستعفی ہو جائیں ، ...

سکھر ( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ اپنی عزت کا خیال کرتے ہو ئے مستعفی ہو جا ئیں اور اگر کوئی ممبر مستعفی ہو ا تو سارے الیکشن ملتوی ہو جا ئیں گے،اگر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دیا توایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہو گا،اداروں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، ایم کیو ایم سے سکھر میں پہلے کبھی اتحا د نہیں ہو ا تا ہم جو بات کر ے گا اس سے بات کریں گے۔ وہ بدھ کو سکھر پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ان ممبران کو بنا نے میں میرا بھی ہا تھ رہا ہے جس پر میں معا فی مانگ چکا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دیا تو نیا پینڈورا بکس کھل جا ئے گا اور عمران خان پر بھی انگلیاں اٹھیں گی کہ اانہوں نے اسی الیکشن کمیشن کے تحت کے پی کے اور لا ہور میں ہو نے والے انتخا بات میں حصہ کیو ں لیا ان کا کہنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سکھر میں بلدیا تی انتخا بات کے دوران بھرپور کوشش ہو گی کہ پو ری اکثریت سے کا میاب ہو نگے مئیر اور ڈسٹرکٹ چیئر مین کی نا مزدگی کا اختیار پا رٹی کا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے سکھر میں پہلے کبھی اتحا د نہیں ہو ا تا ہم جو بات کر ے گا اس سے بات کریں گے کسی کا رکن کا کبھی حق چھیننے کی کو شش نہیں کی مو رثی سیاست وہی کر سکتا ہے جو عوام میں ہو اسلام الدین سے کوئی اختلافا ت نہیں ہیں ۔

مزید : صفحہ اول