عزیر جان بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عزیر جان بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ارشد پپو کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ عذیر جان بلوچ، حبیب جان اور شیراز کامریڈ کو آئندہ پیشی پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ اول