فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
اسلام آباد (آئی این پی) فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا،بل پر فاٹا کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے دستخط تھے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے بل میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے ،ایف آر کے علاقے قریبی اضلاع میں شامل کئے جائیں