سابق ڈی جی آئی ایس پی آراطہر عباس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرتعینات

سابق ڈی جی آئی ایس پی آراطہر عباس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرتعینات

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجرجنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا۔ نومبر میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے رو ز پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجر جنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اطہر عباس نومبر 2015 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ہائی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے ۔ اس وقت پاکستان کے برطانیہ میں موجودہ ہائی کمیشنر ابن عباس ہیں جس کو نومبر کے مہینے میں واپس وطن بلایا جا رہا ہے اس سے قبل (ر)میجر جنرل اطہر عباس مشرف دور میں پاک فوج میں بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول