پاک فضائیہ کا طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ ،پائلٹ محفو ظ رہا

پاک فضائیہ کا طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ ،پائلٹ محفو ظ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مستونگ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔پائلٹ لیفٹیننٹ یاسر مکمل طور پر محفوظ رہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بدھ کے روز پاک فضائیہ کا ایک طیارہ ایف 7 پی بی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تبا ہ ہو گیا ۔ حادثہ طیارہ کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا جس کے باعث دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی انجن میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرانے کی کوشش کی مگر طیارہ کریش ہو گیا۔ واقعہ میں طیارے کے پائلٹ لیفٹیننٹ یاسر محفوظ رہے ۔ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو حادثے کی وجوہات جانے گا اور حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -