انتخابی شیڈول کے بعد حلقہ بندیوں میں مداخلت نہیں کی جاسکتی،ہائیکورٹ

انتخابی شیڈول کے بعد حلقہ بندیوں میں مداخلت نہیں کی جاسکتی،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں میں مداخلت نہیں کی جاسکتی ۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے حکومت کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہوئے مریدوال گاؤں ٹھوکر نیاز بیگ کی آبادی کو نظر انداز کرکے بلدیاتی حلقہ بندی کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔ درخواست گزار بلدیاتی امیدوار طارق عزیز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مریدوال گاؤں ٹھوکر نیاز بیگ کی حلقہ بندی لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز کے مطابق نہیں کی گئی، انہوں نے بنچ کو بتایاکہ اس گاؤں کی آبادی راوی کنارے پر ہونے کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہو چکی ہے اور بعض علاقوں کو یوسی 110میں شامل کرنے کی بجائے 117میں شامل کر دیا گیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے ،اس یونین کونسل میں حلقہ بندی کو غیرقانونی قرار دیا جائے ، سرکاری وکیل نے بنچ کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، اس سطح پر عدالت انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کر سکتی ، فاضل بنچ سرکاری وکیل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -