گریڈ17کے 47ڈینٹل سرجنز کی گریڈ 18میں ترقی ،تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

گریڈ17کے 47ڈینٹل سرجنز کی گریڈ 18میں ترقی ،تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے گریڈ17کے 47ڈینٹل سرجنز کو گریڈ 18میں ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے مختلف ہستپالوں میں تعینات کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے ان ڈاکٹروں کو گریڈ18میں سینئر ڈینٹل سرجنز پر ترقی دیتے ہوئے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل گریڈ17کے ڈاکٹروں کو ترقی دینے کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا کہ جس میں 47ڈاکٹروں کو گریڈ18میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی ۔ اب محکمہ صحت نے ان ڈاکٹروں کو مختلف ہسپتالوں میں تعینات کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر