الیکشن کمیشن ارکان حکمران جماعت کے ’’سہولت کار ‘‘بن گئے، خرم نواز گنڈاپور

الیکشن کمیشن ارکان حکمران جماعت کے ’’سہولت کار ‘‘بن گئے، خرم نواز گنڈاپور

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبرز حکمران جماعت کے ’’سہولت کار ‘‘کا کردار ادا کررہے ہیں۔ن لیگ کی خواہش پر بلدیاتی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کی تاریخ 11ستمبر سے بڑھا کر 30ستمبر کر دی ۔بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تاریخوں میں ردوبدل سے ابہام پیدا ہورہا ہے اور بطور سیاسی جماعت ہمارے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں،وجہ بتائے بغیر تاریخوں میں ردوبدل پری پول رگنگ اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان یکطرفہ فیصلوں کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تحریر کررہے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کے ہوتے ہوئے جس طرح 2013 ء کے عام انتخابات میں سنگین بے ضابطگیاں اور دھاندلی ہوئی اسی طرح شفاف اور غیر جانبدار بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی ناممکن ہے۔

خرم نواز گنڈاپور

مزید : صفحہ آخر