عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، پرویز الٰہی

عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ)سابق ڈپٹی وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں مگر حکمرانوں کو صرف اقتدر کی فکر لاحق ہے انسانیت کی خدمت اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھنے والے مسیحاؤں کا الاؤنس روکنا اور حق مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جانا ریاستی غنڈہ گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں ‘ نرسوں ‘ پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات فوری تسلیم ہونے چاہیں کسی بھی اچھی حکومت کا وطیرہ موجودہ حکمرانوں جیسا نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں بالخصوص عوامی خدمات سے متعلقہ شعبوں کے ملازمین سے مذاکرات کو کبھی انا کا مسئلہ نہیں بناتی مطالبات و مسائل گفت وشنید کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں موجودہ دور حکومت میں ہر شعبہ کے لوگ سراپا احتجاج اور مطالبات کیلئے سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ہڑتالوں اور احتجاج سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈاکٹرز ‘ اور دیگر شعبوں کے ماہرین بیرون ملک سے پاکستان واپس آ رہے تھے لیکن اب حالات ایسے پیدا کر دیے گئے ہیں کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکو ں پر دیا جا رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں متوقع بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -