برکی کے راستے بند کرنے اور ڈرین کی مسماری کیخلاف درخواست پر ڈی ایچ اے کونوٹس جاری

برکی کے راستے بند کرنے اور ڈرین کی مسماری کیخلاف درخواست پر ڈی ایچ اے کونوٹس ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کی طرف سے سنگت پورہ گاؤں برکی کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے اور مرکزی سیوریج ڈرین کی مسماری کے خلاف درخواست پرڈی ایچ اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر اس کے کسی سینئر افسر کوپیش ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سنگت پورہ گاؤں برکی کے رہائشی عارف علی سمیت دیگر افراد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل حافظ عبدالرحمن انصاری نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے نے ان کے گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مٹی اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ہے، ڈی ایچ اے گاؤں کے رہائشیوں سے اونے پونے داموں پر اراضی حاصل کرنا چاہتا ہے ،مرکزی سیوریج ڈرین لائن کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

راستے مسمار

مزید : صفحہ آخر