شیخ افضل کیس میں واجب الادا رقم کا سی اے فرم سے تعین کروانے کی استدعا

شیخ افضل کیس میں واجب الادا رقم کا سی اے فرم سے تعین کروانے کی استدعا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم شیخ افضل کی طرف سے واجب الادا رقم کا تعین نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس محمود مقبول باوجودہ کی سربراہی میں د و رکنی بنچ نے پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ افضل کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے پنجاب بینک سکینڈل میں کافی رقم کی ریکوری کر لی ہے مگر اس کے باوجود مزید ریکوری کے تقاضے کی بنیاد پر ملزم کو تاحال گرفتا رکر رکھا ہے، ملزم نے اپنے ذمہ واجب الادا رقم کے تعین کے لئے نیب کودرخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم سے ان کے ذمہ واجب الادا رقم کا تعین کروا لیا جائے مگر اس کی درخواست نہیں مانی جا رہی اور تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، انہوں نے استدعا کہ ملزم کے ذمہ واجب الادا رقم کے تعین کا حکم دیاجائے، ابتدائی سماعت کے بعددو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 14ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر