کوٹ رادھا کشن میں ملوث ملزموں کی ضمانت کی درخواست منتقل کرنے کی سفارش ،فائلیں چیف جسٹس کو ارسال

کوٹ رادھا کشن میں ملوث ملزموں کی ضمانت کی درخواست منتقل کرنے کی سفارش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان ، مسٹرجسٹس جیمز جوزف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث 7ملزموں کی ضمانت کی درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو منتقل کرنے کے سفارش کرتے ہوئے فائلیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔ عبدالقدوس ،ارشد مستری، وقاص، محمد اشرف، مقیم، سرفراز احمد اور امجد علی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو فاضل بنچ کے سربراہ نے ملزموں کے وکلاء سے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پربنچ ان درخواستوں کی سماعت نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق بنچ کے رکن مسٹر جسٹس جیمز جوزف نے بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان سے کیس کی سماعت سے معذوری کا اظہار کیا تھا جس کے بعد فاضل بنچ نے کیس کسی دوسرے بنچ میں ٹرانسفر کرنے کی سفارش کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -