یوکرائن میں اب تک تقریبا آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

یوکرائن میں اب تک تقریبا آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ڈی این ڈی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ کے ملک یوکرائن میں حکومتی فورسز اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں اور بھوک کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کے شورش زدہ مشرقی علاقوں میں گزشتہ برس اپریل سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار962 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان پر تشدد واقعات میں 18 ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کا یہ محتاط اندازہ ہے جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔دریں اثناء ، دارلحکومت کیو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بدستور روسی فوجی جارحیت کا خطرہ لاحق ہے۔ پوروشینکو کا کہنا تھا کہ روس یوکرا ئنی اقتصادیات کا گلہ گھونٹ کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ہے۔

مزید : صفحہ آخر