ودہولڈنگ ٹیکس کے ملکی معیشت پر برُے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،میاں منظور وٹو

ودہولڈنگ ٹیکس کے ملکی معیشت پر برُے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،میاں منظور وٹو

لاہور( نمائندہ خصوصی )صدر پیپلز پارٹی پنجاب، میاں منظور وٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے تاجروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ودہولڈنگ ٹیکس کو فورًا واپس لے کیونکہ اس سے ملکی معیشت پر برُے اثرات پڑ رہے ہیں اور تاجر طبقہ معاشی طور پر پِس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے بڑے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو اربوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی ایس آر اوکے ذریعے رعایت دے کر فائدہ پہنچاتی ہے لیکن چھوٹے تاجروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر بڑی ڈھٹائی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک کے تاجر اس رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کی بے حسی اس ضمن میں قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پہلے ہی زراعت کو تباہ کر چکی ہے اور اب وہ چھوٹے تاجروں کے معاشی قتل کے درپہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پچھلے 2 سال کے دوران کسان معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے اور وہ کھیتی باڑی کا رقبہ کم کرنے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے ملک میں غذائی بحران پیدا ہو گا اور موجودہ حکومت اس کی ذمہ دار ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر