مولانا مودودی اور میاں طفیل محمد کے ساتھی ملک محمد اسلم سپرد خاک

مولانا مودودی اور میاں طفیل محمد کے ساتھی ملک محمد اسلم سپرد خاک

لاہور(پ ر )جماعت اسلامی پاکستان کے دیرینہ رکن مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی اور میاں طفیل محمد کے ساتھی ملک محمد اسلم لاہور میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن ، نائب امراء اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، حافظ محمد ادریس ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ ساجد انور ، محمد اصغر ، سید وقاص جعفری سمیت جماعت اسلامی کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اورسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے ملک محمد اسلم کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک محمد اسلم جماعت اسلامی کے بہت متحرک رکن تھے ان کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مزید : صفحہ آخر