گیارہ اکتوبر کو نئی سیا سی تاریخ رقم ہوگی ‘چودھری سرور ،عبدالعلیم

گیارہ اکتوبر کو نئی سیا سی تاریخ رقم ہوگی ‘چودھری سرور ،عبدالعلیم

لاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک انصاف کے این اے 122 اور پی پی 147کے مرکزی انتخابی دفتر کا گڑھی شاھو میں باقاعدہ افتتاح ہو گیا ، مہمان خصوصی چودھری محمد سرور پارٹی اُمیدواران عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ 11اکتوبر کو ایک نئی سیا سی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جس دن دھاندلی کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے دیس نکالا مل جائے گا اورایک مرتبہ پھر ثابت ہو گا کہ 11مئی 2013کو کس طرح شام کے بعد عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی واردات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی برسوں تک جعلی سپیکربننے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور اپنی چوری پکڑے جانے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرنا چاہیے۔پی پی 147سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار شعیب صدیقی نے کہا کہ نواز لیگ کے اراکین اسمبلی عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں اورآج ہر گلی اور محلے میں عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی کامیابی کو یقینی قرار دیا۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

1 عبدالعلیم

مزید : صفحہ آخر