478افسران پر مشتمل ایس ایچ آئی یونٹ آج سے کام شروع کرینگے، مشتاق سکھیرا

478افسران پر مشتمل ایس ایچ آئی یونٹ آج سے کام شروع کرینگے، مشتاق سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی)قتل کے مرتکب معاشرتی ناسوروں اور انسانیت کا خون کرنے والے مجرموں کو صحیح معنوں میں دوسروں کے لئے عبرت بنانے اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قتل کی تفتیش کے لئے الگ سے قائم کیے گئے478افسران پر مشتملSpecialized Homicide Investigation Units (SHIU)آج سے کام شروع کر دیں گے ۔ جن کی معاونت1489تربیت یافتہ اور ایماندار اہلکار 128 جدید ترین انوسٹی گیشن Kitsکے ذریعے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے آج مقامی ہوٹل میں Homicide Squadsاور تفتیشی افسران کے لئے UNODCکے تعاون سے منعقد کیے گئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمنار میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ، DGفرینزک سائنس ایجنسی، آرپی او ملتان، جسٹس (ر) ڈاکٹر خالد رانجھا، کے علاوہ UNODCکے پاکستان میں نمائندوں اور صوبے بھر سے تفتیشی افسران کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ افسر تھانوں کی سطح پر کام کریں گے جس میں لاہور میں 78، شیخوپورہ میں 52، گوجرانوالہ میں 75، راولپنڈی میں 45، فیصل آباد میں52، سرگودھا میں 33، ملتان میں 40، ساہیوال میں 36، بہاولپور میں 32اور ڈی جی خان میں35افسر کام کریں گے۔مشتاق سکھیرا نے مزید کہا کہ ہرافسر سال میں صرف 20مقدمات کی تفتیش کرے گا اور یہ افسر قتل کی تفتیش کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لئے استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ان افسروں کوقتل کی FIRدرج ہوتے ہی تفتیش کے لئے 60فیصد رقم کی ادائیگی پہلے کر دی جائے گی جبکہ 40فیصد چالان جمع کروانے کے وقت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان یونٹس کا انچارج DSPہوگا اور اس کی نگرانی بالترتیب SPsکریں گے۔صوبائی پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ ان افسروں کو انوسٹی گیشن کی جدید ترین Kitsفراہم کر دی گئی ہیں۔ جن کی مقامی لاگت 35ہزار روپے ہے اور اس میں شہادتیں اکٹھی کرنے، کرائم سین کو Preserveکرنے کے علاوہ جدید ترین آلات موجود ہیں۔آئی جی پنجاب نے اس موقع پر تفتیشی افسروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام افسران اپنی کارکردگی محنت ، ایمانداری اور Professionalismکا مظاہر ہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس میں شروع کیے جانے والے اس انقلابی قدم کو کامیاب کریں گے تا کہ مقتولوں کے لواحقین کی حقیقی معنوں میں داد رسی ہو سکے اور معاشرے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ایک پر امن ماحول مہیا کیا جاسکے۔اس سے قبل آر پی او ملتان طارق مسعود ےٰسین نے SHIUکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،قبل ازیں UNODCکے پاکستان میں نمائندے Cesar Guedesنے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -