شیر کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شکاری ڈاکٹر والٹر کے کلینک آمد پر لوگوں کا احتجاج

شیر کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شکاری ڈاکٹر والٹر کے کلینک آمد پر لوگوں کا ...
شیر کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شکاری ڈاکٹر والٹر کے کلینک آمد پر لوگوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلومنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے سفاری پارک میں شیروں کے خاندان کے سربراہ کالی دھاڑی والے نر شیر’’سیسل‘‘ کو شکار کے دوران ہلاک کرنے والے دندان ساز ڈاکٹر والٹر جے پالمر اپنے کلینک واقع ریور بلف پہنچے تو اس دوران وائلڈ لائف کی حامی تنظیموں نے ان کے شرمناک روئیے کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔اے ایف پی کے مطابق اس موقع پر پولیس نے ان کے کلینک کے اطراف راستوں کو سیل کر رکھا تھا تاکہ وہ کسی بھی حملے میں محفوظ رہ سکیں۔والٹر جے پالمر نے دو ماہ قبل27 جولائی کو رات کے وقت نر سیسل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔والٹر ایک پروفیشنل شکاری ہے اور اس کا اپنا فارم ہا?س بھی ہے۔اس نے شکار کا باقاعدہ لائسنس بھی حاصل کر رکھا ہے۔زمبابوے پولیس کے مطابق والٹر نے شکار کے لئے 50 ہزار ڈالر جمع کروائے تھے لیکن اس نے ممنوعہ علاقے میں شیر کا شکار کیا۔اگر اس پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو اسے زمبابوے میں 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ادھر شیروں کے خاندان میں نر سیسل کی موت پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔سیسل کی مادہ ساتھی نے چند دنوں میں ہی ایک ٹورسٹ پارٹی پر حملہ کیاتھا جس مین ایک گائیڈ مین شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ ٹورسٹ محفوظ رہے۔اسی طرح شیرنی نے غصے میں آ کر گزشتہ ماہ اگست میں اپنے ایک بچے کو بھی مار ڈالا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -