حجاب کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے پر درخواست کی سماعت، عدالت نے طالبہ کو سوشل میڈیا پر رائے دینے سے روکدیا

حجاب کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے پر درخواست کی سماعت، عدالت نے طالبہ کو سوشل ...
حجاب کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے پر درخواست کی سماعت، عدالت نے طالبہ کو سوشل میڈیا پر رائے دینے سے روکدیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ طورپر حجاب کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والی لڑکی کو فاضل عدالت نے سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی رائے دینے سے روکدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار طالبہ کے وکیل نے موقف اپنایاکہ جی سی یونیورسٹی نے حجاب پہننے کی وجہ سے ان کی موکلہ کو داخلہ دینے سے انکار کردیا اور یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ سراسرناانصافی ہے لہٰذاعدالت ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور لڑکی کو داخلہ دینے کا حکم جاری کرے ۔

جی سی یونیورسٹی کے وکیل نے کہاکہ ایساکبھی نہیں ہوا کہ حجاب پہننے کی وجہ سے انتظامیہ نے کسی بھی طالبہ کے داخلے پر پابندی لگائی ہو۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے طالبہ کے وکیل کو حتمی بحث کا حکم دیدیا جبکہ طالبہ کو بھی اس ضمن میں سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی رائے نہ دینے کی ہدایت کردی۔

مزید : لاہور /Headlines