مزید چار مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

مزید چار مجرموں کو پھانسی دیدی گئی
مزید چار مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد، بہاولپور اور وہاڑی میں قتل کے چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اورضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں شیخوپورہ کے تنزیل احمد کو پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں خالد کو پھانسی دے دی گئی۔ بہاولپور کی سنٹرل جیل میں عبدالشکور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ وہاڑی کی ڈسٹرکٹ میں بھی قتل کے مجرم آصف اچھو کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ چاروں مجرمان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف