وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ،قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کیلئے یہ اجلاس نتیجہ خیز ہونا چاہیے :وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ،قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کیلئے یہ ...
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ،قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کیلئے یہ اجلاس نتیجہ خیز ہونا چاہیے :وزیراعظم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس ہواجس میں جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصے پر عمل ہور ہاہے جبکہ کچھ حصوں پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کیلئے یہ اجلاس نتیجہ خیز ہونا چاہیے ،تمام صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت مساوی ہونی چاہیے ۔نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت نے مل کر قومی لائحہ عمل کافیصلہ کیاہے ،ہر حصے پر عملدرآمد ضروری ہے ۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس کا آغاز کیا گیا جس کے بعد وزیرعظم اور آرمی چیف نے اجلاس کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی ۔چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان اور کراچی میں جاری کارروائیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گئی ۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ اور چیف سیکریٹریز شریک نے شرکت کی ۔

مزید : قومی /Headlines