راجھستان میں جے پی حکومت نے عیدالاضحی پر مسلمان اساتذہ، طلبہ کی چھٹی منسوخ کردی، رہنما کی سالگرہ پر بلڈ کیمپ لگانے کا حکم نامہ

راجھستان میں جے پی حکومت نے عیدالاضحی پر مسلمان اساتذہ، طلبہ کی چھٹی منسوخ ...
راجھستان میں جے پی حکومت نے عیدالاضحی پر مسلمان اساتذہ، طلبہ کی چھٹی منسوخ کردی، رہنما کی سالگرہ پر بلڈ کیمپ لگانے کا حکم نامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ویب ڈیسک) راجھستان کی بی جے پی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر 25 ستمبر کو مسلمان اساتذہ طلبا کی قومی تعطیل کو منسوخ کرتے ہوئے اس روز ریاست بھر کے خلیجی اداروں منسوخ کرتے ہوئے اس روز ریاست بھر کے خلیجی اداروں میں بلڈ ڈونر کیمپ لگانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

راجھستان پر بی جے پی رہنما موندرا راجے وزیراعلیٰ کے طور پر حکومت کررہی ہیں جن کا دامن للت مودی سکینڈل میں پہلے داغدار ہوچکا ہے ۔ 2 ستمبر کو ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کو اپوزیشن جماعتیں اور مسلم رہنما شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مسلم تنظیموں نے اس کے خلاف ہائیکورٹ میں جانے کی دھمکی دی ہے۔ اشوک گیہلوٹ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر بی جے پی کی سرکار کو اپنے رہنما دین دیال اوپادھیائے کی سالگرہ منانی ہے تو پارٹی سطح پر منالے مسلمانوں کے تہوار کو کیوں خراب کیا جارہا ہے۔ حالانکہ عیدالاضحی اعلان شدہ قومی تعطیل ہے۔