”اپوزیشن کا دباﺅ“ سپیکر خیبر پی کے اسمبلی نے آج ہونیوالے اجلاس میں سابق وزیر ضیاءاللہ آفریدی کو طلب کر لیا

”اپوزیشن کا دباﺅ“ سپیکر خیبر پی کے اسمبلی نے آج ہونیوالے اجلاس میں سابق ...
”اپوزیشن کا دباﺅ“ سپیکر خیبر پی کے اسمبلی نے آج ہونیوالے اجلاس میں سابق وزیر ضیاءاللہ آفریدی کو طلب کر لیا

  

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر محکمہ معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو آج جمعرات کے روز منعقد ہونے والے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کےلئے طلب کرلیا ہے سابق صوبائی وزیر معدنیات کو صوبائی احتساب کمیشن نے تقریبا 2ماہ قبل کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جنہیں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کو اسمبلی اجلاس میں بلانے کےلئے اپوزیشن اراکین اسمبلی سپیکر پر مسلسل دباﺅ ڈال رہے تھے۔

مزید : پشاور